حکومت شوگر مافیا کو نکیل ڈالنے میں ناکام،قیمت میں نان سٹاپ اضافہ

کراچی /لاہور /کوئٹہ (بیوروچیف) ملک بھر میں چینی کی فی کلوقیمت 185روپے سے لے کر 200روپے تک پہنچ گئی ۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 180روپے اور 50کلو بوری کی قیمت 9ہزارروپے مقرر ہے۔لاہور میں چینی 190سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 190روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 180روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں