ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں 39آسامیاں خالی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کے واحد سرکاری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عرصہ 15 سال سے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبہ جات میں خالی 39سیٹوں پر تعیناتیاں مسلسل التواء کا شکار،آبادی کے کے تناسب سے ادویات کیلئے فراہم کردہ سالانہ بجٹ بھی ناکافی، 60بیڈز سے 90بیڈز کی منظوری کے باوجود سالانہ بجٹ میں اضافہ نہ ہو سکا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے جو قابل تحسین اقدام ہے لیکن پنجاب کے 16اضلاع سے بڑی تحصیل جڑانوالہ کا واحد سرکاری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاحال زبوں حالی کا شکار ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عرصہ تقریبا 15 سال سے اسپشلسٹ ڈاکٹرز سمیت دیگر شعبہ جات میں خالی 39 سیٹوں پر تعیناتیاں مسلسل التواء کا شکار ہے جسکے باعث دور داراز دیہات سے کئی کلو میٹر کا کٹھن سفر طے کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں اور انکے ورثا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آبادی کے تناسب میں اضافہ کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال میں روز بروز علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بڑھتے ہوئے رش کیوجہ سے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق جڑانوالہ شہر کی آبادی 4لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ تحصیل جڑانوالہ کی آبادی 23لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 60بیڈز کی تعداد بڑھا کر 90بیڈز کی منظوری دے دی جا چکی ہے مگر فنڈز میں تاحال اضافہ نہ کیا جا سکا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادوایات کی فراہمی کیلئے سالانہ 4کروڑ 23لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے جو آبادی کے تناسب سے ناکافی ہے دوسری جانب ہسپتال میں قبل ازیں بھی 60بیڈز کی منظوری کے باوجود ایمرجنسی/مردانہ/زنانہ وارڈز میں 114بیڈز لگا کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کی ابادی کے تناسب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم کردہ سالانہ بجٹ کو دوگنا کرنا انتہائی ناگریز ہو چکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ صرف خالی 39 سیٹوں پر اسپشلسٹ ڈاکٹرز و دیگر شعبہ جات میں سٹاف کی تعیناتیاں یقینی بنائی جائیں بلکہ سالانہ بجٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام حقیقی معنوں میں صحت کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں