ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا ایم ڈی سہیل قادر کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس میں سی آر سی کا وزٹ کیا۔ انہوں نے سی آر سی سٹاف سے بارش کے بعد کس علاقہ میں زیادہ پانی ہونے کی شکایات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی آر سی میں مانیٹرنگ ایل سی ڈی پر ڈسپوزل اسٹیشنز پر سیوریج لیول اور پمپس کے آپریشنل ہونے بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈی سی فیصل آباد نے سی آر سی میں شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات اور ان کے فوری حل بارے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ پر بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے اضافی ڈی واٹرنگ سیٹ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں