2تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں انچارج شکایات سیل سب انسپکٹر اعظم بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ فیڈمک اور وہاں سے سب انسپکٹر قمر الزمان کو انچارج کمپلینٹ سیل سی پی او آفس تعینات کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ زاہد محمود کو پولیس لائن اور اسکی جگہ پولیس لائن سے انسپکٹر آفتاب کو ایس ایچ او ستیانہ تعینات کر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے تھانیداروں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں