فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد کے ڈاریکٹر ایڈوانس سٹدی ڈاکٹر حضور محمد صابرنے کہا کہ پیغام حسین کو آج بھی قلبی و عملی طور پر اپنایا جائے تو ظلم ختم ہو سکتا ہے شہادتوں کی تاریخ اسلام کے دامن میں ایک فکری روشنی ہے قافلہ حریت اسی میں بڑھتے رہیں ہیں اور بڑھتے رہیں گے پیغام حسین سامنے ہے۔تو یقینا سامنے نصر اللہ من اللہ فتح قریب لکھا نظر آئے گا قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد! مسلم اتحاد برقرار رہنے چاہئے ۔ واقعہ کربلا ہمیں متحد ہونے کا درس دیتا ہے اور باطل کے سانے پوری قوت سے ڈٹ جانا چاہئے شہادتوں کی تاریخ اسلام کے دامن میں ایک فکری روشنی ہے قافلہ حریت اسی میں بڑھتے رہیں ہیں اور بڑھتے رہیں گے ۔محرم الحرام کے دوران ہر شہری قیام امن کیلئے اپنا قومی اور مذہبی کردار ادا کرے۔




