فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ آف پنجاب کے ادارہ صنعت زار راجہ غلام رسول نگر میں رانا احسان افضل کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر پاکستان کی صدارت میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کوارڈینیٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب را نا وارث’ محترمہ نجمہ افضل سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن)’محترمہ شہناز بشیر’ریٹائرڈ پر نسل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ، سرفراز ریٹائرڈ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب’محمد طارق زمان منیجنگ ڈائر یکٹر ہومن ریسورس کیلاش پرائیویٹ انٹر پرائزیز فیصل آباد اور محترمہ ریحانہ یاسمین منیجر صنعت زار راجہ غلام رسول نگر فیصل آباد نے شرکت کی اس موقع پر ٹریننگ کم پروڈکشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا یہ یونٹ سیلف ہیلپ کی بنیاد پر ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار راجہ غلام رسول نگرفیصل آباد اور کیلاش پرائیویٹ انٹر پرائزز کی شراکت سے بنایا گیا ہے۔




