SIFCکی بدولت توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز

اسلام آباد(بیورو چیف) سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز تر ہوگیا۔ویژن 2031 کے تحت قابل تجدید توانائی کی ترقی، کوئلہ اور فرنس آئل کے بجائے ہائیڈرل، سولر اور سی این جی کی جانب منتقل ہو گی، سکھر میں 150 میگاواٹ اور گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ سولر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔”سینرجی کو” کی ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنی ریفائنریز کی ”یورو وی” معیار کے مطابق اَپ گریڈ یشن جاری ہے، ماڑی پیٹرولیم کا ”غازی فیلڈ” میں تیسرا ایپریزل ویل کامیابی سے مکمل ہوگیا۔سعودی عرب کی 101 ملین ڈالر کی امداد سے آزاد کشمیر میں 70 میگاواٹ کے دو ہائیڈرو منصوبوں اور کراچی میں 3 گیگاواٹ کے سولر پلانٹ پر کام جاری ہے۔
،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں