بینک میں رقم جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی کا خودکار سسٹم نافذ

اسلام آباد (بیوروچیف) فنانس ایکٹ 2025 میں ترمیم کر دی گئی، دو لاکھ سے زائد رقم بینک میں جمع کروانے کی ٹیکس کٹوتی کی نئی شرح نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق دو لاکھ سے زائد بینک میں رقم جمع کرانے پر20.79 فیصد ٹیکس کی کٹوتی ہو گی اور یہ کام خود کار ٹریسنگ سسٹم کے تحت کیا جائے گا جونہی دو لاکھ سے زائد نقد رقم بینک میں جمع ہوگی خود کار ٹریسنگ سسٹم آپ کے بینک میں جمع شدہ رقم سے ٹیکس کی کٹوتی کر لے گا۔ کیش ٹرانزیکشن کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں