شیخ اعجاز احمد اور آزاد علی تبسم کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

لاہور (بیوروچیف) صدر مسلم لیگ (ن) وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم کی سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک احمد خان سے انکے چیمبر صوبائی اسمبلی لاہور میں تفصیلی ملاقات، ملاقات میں سیاسی امور اور دیگر ایشوز پر سیر حاصل گفتگو، دوران گفتگو دونوں لیگی راہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قلیل مدت میں شاندار کارکردگی کو سراہا گیا اور خاص طور پر ریکارڈ قانون سازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی، شیخ اعجاز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں آرمز ایکٹ میں ہوائی فائرنگ اور سرعام اسلحہ کی نمائش کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا لیکن اللہ نے یہ اہم کام وزیر اعلیٰ اور آپ سے لینا تھا اسلئے دیر آید درست آید کے مصداق یہ بڑا اہم اور انقلابی اقدام ہے جس کی وجہ سے بدمعاشی کلچر اور سرعام اسلحہ کی نمائش کی حوصلہ شکنی ہوگی اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور انکی پوری ٹیم دن رات محنت کر رہے ہیں جسکے اثرات اور ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، خاص طورپر CCDکرائم کنٹرول کرنے اور معاشرہ کے ناسوروں، جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہچانے میں اپنا اہم رول پلے کر رہا ہے، پنجاب میں طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دیئے جارہے ہیں یعنی ہر شعبہ ہائے زندگی میں انقلابی تبدیلی آرہی ہے، ملاقات کے اختتام پر دونوں لیگی راہنمائوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو دورہ فیصل آباد کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے فیصل آباد کے لیگی راہنمائوں اور تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں