کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے وریام روڈپر محلہ مدینہ کالونی میں 45سالہ محنت کش علی حسین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علی حسین پاور لومز کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیاجسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد علی حسین کو مردہ قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں