پنجاب کے تمام شہروں کو سرسبز شاداب بنانے کا منصوبہ

لاہور ( بیو رو چیف ) پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں شہری سبزہ زاروں کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار کر لیا۔پنجاب بھر کی پی ایچ ایز کے لئے نئے بزنس ماڈلز تیار کئے جائیں گے،کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی حکومت کو ارسال کردی،کابینہ سب کمیٹی کوپی ایچ ایز کی نگرانی ،منصوبہ بندی کی ذمہ داری دی جائیگی،کابینہ کمیٹی کھیلوں کے میدان، پیڈل ٹینس، فٹبال جیسے منصوبوں کی نگرانی کریگی۔نجی شعبے کیاشتراک، ایونٹس، نرسری، اشتہارات و سپانسرشپ ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جائیگا،وزیراعلی پنجاب کلین اینڈ گرین پنجاب وژن کے تحت تمام پی ایچ ایز کو مکمل کیا جائیگا،رواں مالی سال میں پی ایچ ایز کے لیے 10 ارب فنڈز کی درخواست بھی ارسال کردی۔ سمری کے مطابق فنڈز کی مدد سے ماحول اور تفریحی سہولیات کو فروغ دیا جائے گا،پنجاب کے 11 بڑے شہروں کی پی ا یچ ایز کے ذریعے کام کیا جائے گا،موجودہ سالانہ بجٹ 4.757 ارب میں لاہور کیلئے 3.3 ارب مختص کیا گیا،دیگرشہروں میں مرمت، دیکھ بھال ،خوبصورتی کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے سمری پنجاب حکومت کی منظوری کیلئے ارسال کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں