13نائب قاصد کی جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی ضامن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کے 13نائب قاصد کی 7سال بعد جونیئرکلرک کے عہدے پر ترقی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملاز مین میں تقررنامے تقسیم کئے اور13نائب قاصد کو گریڈ 1 سے گریڈ 11 میں ترقی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی اورمحنت،لگن اور جذبے سے سرکاری خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔سی ای اوایجوکیشن ظفراقبال وٹو بھی موجودتھے ترقی پانے والے ملازمین خوشی سے نہال نظر آئے اورڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں