فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اپنی افواج کیساتھ ہے۔پوری قوم کا اعتماد افواج پاکستان کو حاصل ہے۔انڈیا کی جانب سے” آپریشن سندور” میں ناکامی کی غیر منطقی توجیحات پیش کرنا دراصل انڈیا کی آپریشنل تیاری اور دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔ ”آپریشن بنیان مرصوص” میںپاکستان کی کامیابی میں انڈیا کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ پا کستان نے اقوام عالم میں اصولی طور پر پختہ سفارتکاری کو فروغ دیا ہے۔ اقوام عالم کے ساتھ باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کئے ہیں۔




