محرم کے ایام میں سیکورٹی کے انتظامات مثالی تھے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پاکستان بھر میں محرم کے ایام میں مثالی امن و امان قائم رکھنے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر پاک فوج، پنجاب پولیس، کمشنر، ڈ پٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او، ایس ایس پی آپریشن، سی ٹی او، اسٹنٹ کمشنر ز، تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی و قانون نافذ کرنیوالے اداروں ضلعی و پولیس انتظامیہ، ممبران امن کمیٹی، تاجر برادری، علماء کرام و شیوخ حضرات سمیت تمام اہلیان فیصل آباد خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں