جڑانوالہ (نامہ نگار) سالانہ فنڈز کی فراہمی کے باوجود چونگی نمبر 8سے240 موڑ سیم نالہ کی صفائی نہ ہونے پر گندگی و غلاظت کی بھرمار سے سیوریج سسٹم متاثر ہونے لگا،بدبو و تعفن پھیلنے سے علاقہ میکنوں کو پریشانی کا سامنا،حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی آبادیوں کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے چونگی نمبر 8سے 240موڑ سیم نالہ کی صفائی نہ ہونے پر گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے بدبو و تعفن پھیلنے لگا ہے سیم نالہ کے ارد گرد کی آبادیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سیم نالہ کی صفائی ستھرائی کیلئے سالانہ بجٹ فراہم کیا جاتا ہے مگر عرصہ داراز سے کئی فٹ گہرے سیم نالہ کی صفائی نہ کروائی جا سکی ہے بارش کے ایام میں نالیوں کے گندے پانی کی نکاسی متاثر ہونے سے گلیوں بازاروں میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے جسکے باعث بچوں خواتین اور معمر افراد کو گلیوں محلوں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے صفائی نہ ہونے پر ایم نالہ میں کھڑے گندے پانی سے بدبو و تعفن پھیلنے لگا ہے جسکی وجہ سے بچے بوڑھے اور معمر افراد موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں بدبو دار ماحول کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار افراد کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔




