عطائی نے غلط انجکشن لگا کر19سالہ لڑکی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر واقع ٹول ٹیکس کے قریب عطائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ یٰسین پورہ کی رہائشی 19سالہ سدرہ کو طبیعت خراب ہونے پر ٹول ٹیکس کے قریب سلطان کلینک پر لایا گیا، (باقی صفحہ 2نمبر )جہاں پر عطائی ڈاکٹر محمد اختر نے چیک اپ کے بعد ڈریپ لگا دی، جس کے لگتے ہی لڑکی کی حالت غیر ہونے لگی تو لواحقین نے عملہ کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ تاہم چند لمحوں بعد ہی لڑکی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تو عطائی ڈاکٹر اور اس کا عملہ موقع سے فرار ہو گئے، لواحقین نے احتجاج کرے ہوئے ریسکیو15 پر کال کی تو تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں