ویزہ فراڈ میںملوث2انسانی سمگلر سرگودھا سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں ،ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری، کاروائیوں میں 2ملزمان گرفتار۔ ملزمان کو سرگودھا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت غلام قادر اور تنویر الحسن کے نام سے ہوئی۔ ملزم غلام قادر نے شہری کو یونان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم تنویر الحسن نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 11لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں