سرگودہا ( بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں سرگودہا شہر کی بیوٹیفکش سے متعلق کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت تاجروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ای ہائی ویز رانا عابد، ایس ای فیسکو ابرار احمد خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین اور تاجر نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین نے شرکاء کو سرگودہا شہر کے گول چوک، کچہری بازار اور سٹی روڈ کی بیوٹیفکیشن کے مجوزہ میگا منصوبے پر بریفنگ دی۔




