چوروں نے مزید 2 شہریوں کو پیدل کر دیا

گوجرہ ( نامہ نگار) موٹر سا ئیکل چورو ں نے مزید دو شہریو ں کی موٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 370 ج ب کا کالے خا ن اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبری AIA3178 پر سوار ہوکر گوجرہ میں اما م بارگا ہ آ یا موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نامعلو م چور چوری کرکے فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 367 ج ب کا محمد اسلم اپنی موٹر سا ئیکل نمبری LEK6228 پر سوار ہوکر کھیتو ں کو پا نی لگا نے گیا موٹر سا ئیکل کھیتو ں میں کھڑی کرکے پا نی لگا نے میں مصروف ہو گیا اس دورا ن نامعلو م چورو ں نے موقع پا کر موٹر سا ئیکل چوری کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں