سمندری (بیورو چیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیا خوردونوش کو قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک ہی دن میں مختلف سبزیوں اور روز مرہ استعمال کی چیزوں میں ہوش روبا اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کو دہائیاں دیتے،سبزیوں کے ریٹ میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ، شہری نے بتایا کہ صبح جب سبزیاں لینے کیلئے مارکیٹ گیا تو قیمتیں دوگنا بڑھ گئیں جس پر دوکاندار سے قیمتیں بڑھنے پر استفسار کیا تو اس نے کہا گزشتہ روز پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے سبزیوں کے ریٹ بڑھے ہیں۔




