پنجاب حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر احمد خان نے جڑانوالہ آمد پر ایم ایس ڈاکٹر رانا عبدالواجد کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ایمرجنسی مردانہ/زنانہ وارڈز میں داخل مریضوں کو فراہم کردہ مفت طبی سہولیا ت صفائی ستھرائی انتظامی امور اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے پنجاب حکومت عوام الناس کو علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین عبادت ہے۔ پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مستحق و نادار مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی مردانہ/زنانہ وارڈ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں