سمندری(بیورو چیف)تھانہ سٹی پولیس کی ڈاکوئوں کے خلاف بھر پور کاروائی تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار لاکھوں نقدی اور لاکھوں کا لوٹا سامان برآمد کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نجم الحسن نے علاقہ بھر میں متحرک ڈکیت گینگ کے تین رکنی ڈاکوں کے گینگ کو گرفتارکر لیاگرفتار ڈکیت گینگ کے سربراہ اسفند اس کے دوساتھیو ں زاہد اور علی رضا سے 16مقدمات ٹریس آؤٹ کیئے گئے اس دوران ڈاکوں کے قبضہ سے6عدد موٹر سائیکل۔موبائلز فون اور دس لاکھ روپے نقدی برآمد کی پولیس کے مطابق ڈاکوں سے مزید تفتیش جاری ہے اور برامدگیاں متوقع ہیں مذکورہ ڈاکوں کے تین رکنی گروہ نے علاقہ بھر میں اودھم مچا رکھا تھا جن کی گرفتاری سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں واضع کمی آئے گی۔




