آن لائن فراڈ کیس،ملک تحسین اعوان کی عبوری ضمانت منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل نے آن لائن فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت 19جولائی تک منظور کر لی اور ایف آئی اے کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق چیئرمین فیسکو نے ایک ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 15اپریل کو چائنیز کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا جس کے تحت ان کو اپنے ڈیرہ میں جگہ کرایہ پر دے دی اور چائنیز کو جگہ دی تو باقاعدہ پولیس اور دیگر محکموں کو آگاہ کیا اور غیر ملکیوں کے آنے سے قبل پولیس وہاں موجود تھی۔ معاہدہ میں چائنیز کمپنی نے کہا کہ وہ یہاں آئی ٹی ہائوس الیکٹرونک تھری وہیل رکشہ اور پلاسٹک بیگ بنانا چاہتے ہیں۔ میں اپنے اداروں کیساتھ ہوں اور بھرپور احترام کرتا ہوں اور عبوری ضمانت کے بعد اپنے اداروں کے سامنے پیش ہونگا۔ ایف آئی اے کی انکوائری کا سامنا کر کے میرے پاس جو معلومات ہیں ان کو فراہم کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں