پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

لندن (سپورٹس نیوز) پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ایگا شواٹک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو شکست دی۔لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز فائنل میں پولینڈ کی ایگا شواٹک نے امریکی کھلاڑی انیسو موا کو 0-6اور 0-6سے شکست دی، ومبلڈن ویمن سنگلزمیں 1911کے بعد پہلی بار کسی حریف کو اس اسکور سے شکست ہوئی ہے۔ 1911میں ایمیچر ایرا میں برطانوی کھلاڑی لیمبرٹ نے ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو 0-6اور 0-6سے شکست دی تھی، 1968میں اوپن ایرا کے بعد کوئی کھلاڑی اس مارجن سے نہیں ہاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں