منافع کا لالچ دیکر 2تاجروں کیساتھ2کروڑ کافراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 2تاجروں کے دو کروڑ ہتھیا لئے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی عامر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم احسان نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 90لاکھ سے زائد کی رقم حاصل کی۔ ریلبازار کے تاجر ذیشان نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عثمان نے کچھ عرصہ قبل کاروبار کیلئے 92لاکھ کی رقم حاصل کی۔ حسب معاہدہ رقم واپس نہ کی مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں