ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،نوجوان نہر میں ڈوب گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاںبحق2 زخمی ہو گئے جبکہ نوجوان نہر میںڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے’ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر میثاق المال کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آ کرسڑک عبور کرنیوالی35سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی،جبکہ دوسرا حادثہ تاندلیانوالہ کے علاقہ452گ ب کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار شہ زور ڈالے آپس میں ٹکرا کر الٹ گئے،ڈالہ کے نیچے دب کر 34سالہ منصور ولد طالب حسین اور40سالہ عثمان ولد ظہور موقع پر دم توڑ گئے،جبکہ ان کے دوسرے ساتھیوں 60سالہ ذیشان ولد محمود اور 35سالہ عدنان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،علاوہ ازیں جھمرہ سے چنیوٹ روڈ پر جھنگ برانچ برنالہ پل کے قریب 22سالہ نوجوان عاقب ولد خورشید سکنہ 106جنوبی سرگودھا نے نہر میں چھلانگ لگائی لیکن وہ باہر نہ آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے نعش کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں