گوجرہ(نامہ نگار)زبردستی گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش،رخاسنہ زوجہ انور نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ چک نمبر332ج ب کاعثمان زبردستی گھرمیں داخل ہوا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر نے کی کوشش کی شورواویلہ پربعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرارہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




