ریلوے انقلابی یونین کے وفد کی زاہد منہاس کی رہائش پر آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے انقلابی یونین کے مرکزی صدر عنایت علی گجر’ سیکرٹری جنرل عمران کھوکھر ‘سینئر نائب صدر اکبر بھٹی’ چیئرمین فیصل آباد زون نوید ذوالفقار ‘ ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری شفیق اور دیگر عہدیداران نے زاہد حسین منہاس کی فیصل آباد رہائش گاہ آمد پر ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کے دعا کی۔چوہدری عنایت گجر کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو جلد ٹی اے ڈی اے جو چار سال سے نہیں مل رہے تھے انشاللہ ریلوے جلد ملنے جا رہے ہیں۔اور ریلوے ٹی ایل اے ملازمین کو بھی جلد مستقل کرنے کی بھی نوید کا عندیہ دیا ریلوے وفاقی وزیر کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں کے مطابق وزیراعظم پاکستان کا افتتاح کے موقع 19تاریخ کو لاہور اسٹیشن پر اعلان کیا جائے گا ۔ چوہدری عنایت گجر کا کہنا تھا کہ اگر وعدوں کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلانے کا جلد اعلان کروں گا۔ ایک موقع ریلوے انقلابی یونین کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کو فیصل آباد سے شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں