کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے لیکن اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کنز ہاشمی اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی محنت کے بل بوتے پر مقام بنایا ہے۔ وہ مختلف قسم کے کرداروں میں نظر آ چکی ہیں اور انہیں کرداروں کے ساتھ نئے تجربات کرنا پسند ہے۔اداکارہ آج کل ڈرامے سیاست دان کا کردار نبھا رہی ہیں اور لوگوں کے دل جیت رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انٹرویو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔کنزا ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے بھی بعض اوقات یہ محسوس کیا ہے کہ انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق کم اہمیت دی جاتی ہے (وہ انڈر ریٹڈ ہیں)۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک ڈرامے میں دو کردار نبھائے اور وہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے۔ انہوں نے ہمیشہ منفرد کرداروں کا انتخاب کیا ہے اور اپنا ایک نیا رخ سامنے لائی ہیں۔ ان کے ڈرامے میں سبھی کردار بہت مختلف اور منفرد تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے اور انہیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر اداس نہیں ہوتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ لوگ ان کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ بس اپنے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے محنت کر رہی ہیں۔




