کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مریم مائیکل نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی ذاتی باب سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور صرف 2 سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے خواتین کے لیے طلاق سے جڑے معاشرتی رویے کو چیلنج کیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے




