بجلی چوری کرنیوالا قانون کی گرفت میں آ گیا

گوجرہ(نامہ نگار)واپڈامین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس کواطلاع ملی تھی کہ محلہ زبیر ٹائون کامحمد اعجاز واپڈاکی مین لائن میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کامرتکب ہو رہاہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مار کر اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور اس کا بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے کر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو تحریری طور پرآگاہ کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں