محبت اہل بیت باعث تکمیل ایمان ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) نامور عالم دین فاضل نوجوان خطیب جامع مسجد نوری پرتاب نگر علامہ محمد عبداللہ صیام نے کہاکہ محبت اہل بیت رسول ۖباعث تکمیل ایمان ہے فرمان مصطفی ۖ ہے کہ میری اہل بیت سے دلی محبت کرو تاکہ تمہیں میری محبت مل سکے اہل بیت کا بہت بڑا مقام ہے اور ان کی شان بھی بہت اعلی ہے ہمیں قرآن و سنت کی پیروی کرتے ہو ئے اپنی اولادوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اسوہ شبیری کو مرکز نگاہ بناناہوگاتاکہ ہماری نوجوان نسل اہل بیت کی تعظیم اور اسوہ رسول ۖ کی پہچان کرسکیں۔حکومت اور ریاستی ادارے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں دین اسلام اہل ایمان کو تکریم انسانیت کا عظیم درس دیتا ہے۔ انصاف کا نظام قوم کو متحد کرنے کا بہترین ذریعہ ہے وحدت امت کا عظیم فریضہ سرانجام دینے کے لیے علما ئے کرام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔وحدت امت سے ہی درپیش تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ اسلام انفرادی و اجتماعی، قومی و بین الاقوامی سطح پر ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور اس کے قوانین تمام شعبہ جات کا بخوبی احاطہ کرتے ہیں۔انسانی جان کی قدروقیمت کو اسلام نے متعدد بار بیان کیا ہے۔ دین کے مقدس ترین رشتے کی بنا پر مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔اسلام دین فطرت اور کامل ترین ضابطہ حیات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں