شہدائے کربلا نے اپنی جانیں دیکر مصطفی ۖ کے دین کی آبیاری کی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع قادری ہائر سیکنڈری سکول 240موڑ جڑانوالہ میں عظمت اہل بیت کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا،استاد العلما علامہ ابوشمس احمد علی رضوی،پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی رہنما تحریک اہلسنت پاکستان نے عظمت اہل بیت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کی اہل بیت کی محبت امت پر لازم ہے انہوں نے مزید کہا ہم ان ہستیوں کے نقش قدم پر چل کر ہی کامیاب ہو سکتے ہیں،مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حسینی کردار ادا کرنا ہی ضروری ہے حق اور سچ کا ساتھ دینا اور دین کے لیے عملی طور پر کھڑے ہو جانا یہ آج ہمارے لیے ضروری ہے شہدائے کربلا نے اپنی جانیں دے کر مصطفی کے دین کی ابیاری کی جس کے نتیجے میں آج حضور کا دین ہمارے پاس موجود ہے کیا خوب کہا گیا ہے کہ ‘قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد”انہوں نے کہا کہ جامع قادریہ ہائر سیکنڈری سکول جڑانوالہ اور جامع رضویہ تعلیم القران بلال مسجد،جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ اسی طرح دیگر اداروں میں شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی رحمہم اللہ تعالی کا روحانی اورعلمی فیض دیا جا رہا ہے بہترین انداز میں یہ ادارے کام کر رہے ہیں مقررین نے جامع قادریہ ہائر سیکنڈری سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں