کمالیہ (نامہ نگار)کمالیہ کے مصروف بازاروں میں بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں۔ خاص طور پر برسات کے موسم میں ان تاروں سے چنگاریاں نکلنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں جن کے باعث آتشزد گی اور کرنٹ لگنے جیسے جان لیوا حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے متعدد علاقوں میں بجلی کی پرانی اور خستہ حال لائنیں واضح طور پر زمین کے قریب جھولتی نظر آتی ہیں۔ کئی مقامات پر تو یہ تار اتنے نیچے لٹک رہے ہیں کہ پیدل چلنے والوں کو سر جھکا کر گزرنا پڑتا ہے ۔ اگر فوری طور پر ان تاروں کو درست نہ کیا گیا تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک مقامات پر انسولیٹڈ وائرز کا بندوبست کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔




