ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات سے بچا جاسکتا ہے،ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان میں 66لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے308اوورسپیڈ، 2063 اوورلوڈنگ اور غفلت لاپرواہی کے512چالان کیے گئے۔ گزشتہ ماہ 1353کم عمر ڈرائیو روں اور 410 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کاروائی کی گئی۔ماہ جون میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر 1009 چالان میں بھاری جرمانہ وصول کیا گیا۔لائن اینڈ لین کی خلاف ورزی پر،1513،سموگ1564،دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 759 گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی۔گزشتہ ماہ جون میں غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر4 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلے کاروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں