جڑانوالہ(نامہ نگار) چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نامزد، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل صدر ویسٹ پنجا ب پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز خان نے پارٹی کیلئے خدمات اور قید و بند کی صوبتیں برد ا شت کرنے پر چوہدری ذوالفقا ر علی بھٹو گجر کو سیئنر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور کہا کہ موصوف اپنی سابقہ کارکردگی کو بحال رکھے گئے اس موقع پر چوہدری ذوالفقار علی بھٹو گجر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم کی خاطر جیل کاٹ رہے ہیں ان پر بنائے گئے مقدمات جھوٹے و بے بیناد ہیں عمران خان ملک کی بقا عوام کے حقوق آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑی رہے ہیں۔




