فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ اور دہشت گردوں کا قلع قمع چاہتی ہے۔ فتنہء ہندوستان واضح طور پر بے نقاب ہو چکا ہے مگراسکے تدارک کیلئے اور اس فتنہ کا راستہ روکنے کیلئے موثر اور سنجیدہ اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے پے در پے واقعات ہی رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔ اسلا م میں لسانیت کی بنیاد پرقتل کرنا حرام ہے۔ اسلام کے بنیادی اور لازمی اصو لو ں میں سے ایک اولین اور بنیادی اصول یہ ہے کہ مسلمان اُمت واحدہ ہے اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔




