ڈکیتی و چوری کی وارداتوں سے گوجرہ کے شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)سرکل گوجرہ میںڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیاگیا۔شہریوں نے آئی پنجاب سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر357ج ب کاعابد علی ریت سپلائی کا کام کر تاہے جو ٹرالی پر واپس گائوں آرہاتھاکہ گائوں کے قریب اس کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر کر اس سے ہزاروں روپے نقدی چھین لئے۔ چک نمبر 333ج ب کا محمد تنویرموٹر سائیکل پر سوارپینسرہ میں دودھ دے کر واپس گائوں آرہا تھاکہ اس کولنک روڈپر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کرہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر414ج ب کے نوراحمدسے چک نمبر346ج ب کے قریب جاتے ہوئے ڈاکوئوں نے ہزا روں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چوروں نے چک نمبر 367ج ب کے محمد سلیم کی موٹر سائیکل نمبر 6228 ایل ای کے قبرستان کے قریب سے۔قادری دربار کے محمد عدنان کی موٹر سائیکل نمبر9980ایف ڈی این اس کی دکان کے سامنے سے چوری کرلیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں