مصورہ نیمل خاور کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی۔ مداح پرجوش

کراچی(شوبز نیوز)پاکستانی ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ مصورہ نیمل خاور نے جلد ایک بار پھر ٹیلی ویژن کی دنیا میں کم بیک کا عندیہ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق نیمل ایک نئے پراجیکٹ سے اداکاری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں اور اس پراجیکٹ میں وہ اکیلی نہیں بلکہ انکے ہمراہ شوہر و اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہونگے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ نیا ڈراما سیریل عشق میں خدا مل گیا کے نام سے جلد گرین انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جائے گا جس میں نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو مداح انجوائے کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں