اسلام آباد ( بیو رو چیف )گزشتہ مالی سال 2024-25افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 31فیصد کا اضافہ ہوا ہے، افغانستان کے لیے جون کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 90 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جون میں ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر برآمدات میں31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، افغانستان کے لیے جون میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 90 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے آخری مہینے میں ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 29 فیصد بڑھیں، جون 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔گزشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں، ذرائع کے مطابق مالی سال 2023-24میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 7 کروڑ ڈالر تھا۔گزشتہ مالی سال میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2024-25 میں پاک افغان دو طرفہ تجارت کاحجم تقریبا 2 ارب ڈالر رہا، مالی سال 2023-24میں پاک افغان دو طرفہ تجارت ایک ارب 60 کروڑ ڈالر تھی۔




