مذاکرات کامیاب’ چینی کا ایکس مل ریٹ165روپے طے

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد چینی کے ایکس مل ریٹ پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں چینی کا ایکس مل ریٹ 165روپے فی کلو طے کیا گیا جس میں ہر ماہ 2روپے فی کلو اضافے کی شرط بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز شوگر ملز مالکان نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر سے مذاکرات کیے جبکہ اتوار کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئے ایکس مل ریٹ کا فائدہ موجودہ اسٹاک ختم ہونے کے بعد ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں