اسرائیل کی وحشیانہ بمباری’مزید95فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی کیلئے قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔صیہونی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ فضائی حملے جاری رہے، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید95 فلسطینی شہید ہوگئے، پانی کی تقسیم کے مقام پر 10فلسطینی بھی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے، رفاہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر کھانے کے منتظر 34فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد58ہزار 26ہوگئی، 1لاکھ 38ہزار 520فلسطینی زخمی ہوچکے، ادھر فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے امداد سے لدا تیسرا بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ کر دیا۔اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے کئے گئے، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مظاہرین کا کہنا ہے غزہ جنگ سے نا صرف فلسطینی بلکہ اسرائیلی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں