FBR کے آرٹیکل 37A اور 37B کو مسترد کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا فاروق اعظم’ جنرل سیکرٹری شیخ آصف انوار’ چیئرمین عمران انورنے کہا ہے کہ ایف بی آر کے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے’ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت شامل کیے گئے آرٹیکل 37اے اور 37بی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوانین تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بنیں گے’ ان قوانین کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکس افسران کو غیر معمولی اختیارات دینا سراسر غیر منصفانہ اور کاروبار دشمن اقدام ہے۔انہوںنے خبردار کیا ہے کہ اگر ان شقوں کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو فیصل آباد کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران فیصل آباد کی دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر زبردست احتجاج کریں گے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجر آئے روز ٹیکسوں میں اضافے اور ایف بی آر کے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی جیسے کالے قانون کے نفاذ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں’ ٹیکس گزار طبقے کو ہراساں کرنے سے ناصرف کاروبار متاثر ہوگا بلکہ تاجر اپنی دکانیں بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہوشربا ٹیکسوں کے وار عوام کو حکومت سے متنفر کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں