چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر2افراد کیخلاف مقدمات درج

گوجرہ(نامہ نگار)چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے دو افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرٹوبہ ٹیک سنگھ قمر عباس کواطلاع ملی تھی کہ کوٹ عبدی روڈ گوجرہ پرمحمد شہباز نے کم عمر بچے محسن علی سکنہ چک نمبر158گ ب کھکھا ں جبکہ محلہ مغل پورہ کے محمد عمران نے ذوالفقار عرف مٹھوسکنہ چک نمبر44گ ب ککڑاں نے اپنے آٹو سٹور پر مشقت کیلئے رکھا ہواہے جس پر انہوں نے چھاپے مار کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اور تھانہ سٹی پولیس کو تحریر طور پر آگاہ کیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں