چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ایک ماہ میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو مختلف 70سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ گزشتہ ماہ کے دوران گھریلو تشد د ، لڑائی جھگڑے،میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے کی 30 درخواستیں موصول ہوئیں۔ایک ماہ میں 5ہر ا سمنٹ ،16لین دین و دیگر معاملات کی 20 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ تمام درخوا ستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر لاریب شاہد کا کہنا تھا کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں آگاہی مہم کے ساتھ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ, پنجاب پولیس پبلک ایپ, ایمرجنسی نمبروں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسا نی، بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ,تشدد, ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ خواتین کسی مسئلے کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر گھر بیٹھے آنلائن شکایت درج کروا سکتی ہیں۔




