فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے ضلع ژوب میں بسوں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نو پنجابی افراد کی شہادتیں اہل پاکستان کے لئے دل دکھا دینے والی خبر ہے پیپلز پارٹی اس وحشیانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے پنجاب کے معصوم عوام کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے ۔دہشتگردی ملکی سالمیت کے لئے زہرقاتل ہے جس کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ہی ممکن ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پوری قوم کے ہمراہ دہشتگردی کی المناک وارداتوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔




