سرگودہا(بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گندم کے کاشتکاروں کو پے آرڈرز کی فراہمی کے لیے ضلع سرگودہا میں محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں قائم کیے گئے کاونٹرز کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اور اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع بھر میں 12 ایکڑ تک کے 5,404 مستحق کاشتکار وں کو پے آرڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ گند م خریداری پالیسی کے تحت ان کو ادائیگی یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود کسا نو ں سے با ت چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کاونٹرز پر فراہم کردہ سہولیات اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔




