زمینی کٹائو کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ میانوالی کی تحصیل پپلاں کے موضع ڈھنگیانہ کا دورہ کیا اور دریاٹ سندھ میں زمینی کٹاو سے متاثرہ مقام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر نے مقامی آبادی سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور کٹاو کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دریا کے زمینی کٹاو کی روک تھام کے لیے ہرممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ موضع ڈھنگیانہ میں زمینی کٹاوکی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں