چنیوٹ میں کوئی مین ہول بغیر کور کے نہیں رہنا چاہیے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ موجودہ مون سون سیزن میں ممکنہ شدید بارشوں کے دوران ایڈمنسٹریٹرز ،چیف آفیسرز،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران وٹیمیں فیلڈ میں نظر آنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش رکنے کے فوری بعدنشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے تیز رفتار نکاس کیلئے اقدامات ہونے چاہیں۔اس ضمن میں اضافی مشینری بھی متعین رکھیں اورشاہرات سے پانی کی نکاسی کے بعد پکٹوریل ثبوت فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ ورکرز کو بارشی پانی کے نکاس کے دوران مین ہولز کے کورز ذمہ داریاں سے واپس رکھنے کا پابند بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں