پولیس ڈاکوؤں پر قابو نہ پا سکی،آج پھر55مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید55وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 4خواتین اور2لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن گارڈن کے رہائشی محمد جمعہ کی اہلیہ (ب) کو اوباش ملزمان بلال وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 70ج ب کے محمد اکبر کی بیٹی (س) کو ملزمان غفار وغیرہ، کھڑریانوالہ کے علاقہ 266ر ۔ب کے عثمان کی ہمشیرہ (ط) کو منیر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 407گ ب کے رضوان کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ109ج ب کے بابر علی اور کھڑیانوالہ کے علاقہ 103ر۔ب کے بابراقبال کا بیٹا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ حسن پورہ گلی نمبر19کے قریب ساجد حسین سے 9ہزار وفون، 214ر ۔ب کی ارشاد پروین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، محلہ نصیر آباد کے عمران کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، رضا گارڈن کے حامد سے نقدی وفون، 203ر۔ب مانانوالہ کے جاوید سے نقدی وفون چھین لیا۔ میاں پنڈ کے قریب ناصر علی سے20ہزار وفون، 3ج ب کے قیصر علی سے 35ہزار وفون، گھونہ روڈ پر ایوب سے موٹر سائیکل نقدی و فون، گیماں والا چوک کے قریب محمد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 195ر۔ب کے عمران سے نقدی وفون، عبداللہ گارڈن کے فیصل فرید سے قیمتی فون، 66ج ب کے بابر سہیل کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے، 232ر۔ب کے یاسر کا گھر لوٹ لیا، عبداللہ گارڈن کے عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، ہلال روڈ پر محمد حلیم سے نقدی وفون، نیو گارڈن کالونی کے قریب ساجد سے 1لاکھ وفون، ڈگرانواں روڈ پر عبدالمنان کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 70ج ب کے غلام عباس کے گھر سے لال پمپ چوری، 68ج ب کے غلام قادر سے نقدی و فون،275ج ب کے عابد علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، نثار کالونی کے تیمور کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، 243ر۔ب کے قریب عمران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، نثار کالونی کی خالدہ بی بی سے پرس چھین لیا، 86گ ب کے قریب حق نواز سے موٹرسائیکل، 36گ ب کے عمر فاروق سے ڈیڑھ لاکھ وفون، محلہ رضا آباد کے احمد یار سے نقدی وفون، 591گ ب کے طارق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 382گ ب کے بشارت کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 266ر۔ب کے عدیل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 229ر۔ب کے امتیازکے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 240گ ب کے قریب علی حسن سے نقدی وفون، 194ر۔ب کے آصف سے نقدی وفون چھین لیا، 411گ ب کے اصغر سے نقدی وفون، 405گ ب کے غلام علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 391گ ب کے اعجاز سے نقدی وفون، 454گ ب کے عارف کے ڈیرے سے بکرے، بستی فرید آباد کے قریب علی شیر سے ڈیڑھ لاکھ، 497گ ب کے شبیر احمد سے نقدی وفون، 467گ ب کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سے پنکھے چوری، 165گ ب کے غلام فرید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 527گ ب کے نصیر احمد کے ڈیرہ سے سامان چور لے اڑے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے نعیم عباس، شاہی چوک غلام محمد آباد کے شکیل، میراں والا بنگلہ کے ندیم، یوسف آباد کے سعید،185ر۔ب کے تجمل حسین، علامہ اقبال کالونی کے محمد عظیم، 75ج ب کے ذیشان علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولس خاموش تماشائی بنی رہی اور کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں